بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹک ٹاک پر پابندی کا معاملہ ، ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کی درخواست پربڑا حکم جاری کردیا

datetime 2  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو جواب داخل کرانے کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دے دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے وڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کی بندش کے لئے متفرق درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہ کیا جا رہا ہے، اس سے وقت اور پیسے کے ضیاع کے ساتھ فحاشی بھی عام ہو رہی ہے۔ نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے اقدامات نہیں کیے گئے، عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک ویڈیوز نشر کرنے سے روکنے کا حکم دے۔عدالت کے روبرو پیمرا کے وکیل نے تحریری جواب داخل کردیا، جس میں کہا گیا کہ پیمرا سوشل میڈیا کو ریگولیٹ نہیں کرتا، الیکٹرانک میڈیا پر قابل اعتراض مواد چلا ہو تو درخواست گزار کونسل آف کمپلینٹ سے رجوع کرے، اس لئے درخواست قابل سماعت نہیں ہے، اسے مسترد کیا جائے۔عدالت کے روبرو پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے جواب داخل نہیں کروایا اور ادارے کے وکیل کی جانب سے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت طلب کی گئی، جس پر عدالت نے سماعت دو ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…