پیر‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2026 

روہڑی حادثہ میں خوشاب کے باپ بیٹیوں سمیت 6 افراد جاں بحق‘ ایک نوجوان زخمی، گھر میں قیامت صغریٰ کے مناظر

datetime 1  مارچ‬‮  2020 |

سرگودھا(این این آئی )روہڑی کے قریب ٹرین اور مسافر بس حادثہ میں خوشاب کے باپ بیٹیوں سمیت 6 افراد جاں بحق، ایک نوجوان زخمی ھواجن میں جاں بحق کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دی گئیں۔زرائع کے مطابق کراچی سے راولپنڈی براستہ خوشاب آنے والی مسافر بس روہڑی کے قریب ٹرین حادثہ کاشکارھوئی۔اس حادثہ سے بڑی تعداد میں مسافرجان بحق اورزخمی ہوئے

ان میں سرگودھا ریجن کے ضلع خوشاب کے عظمت کالونی جوہرآباد کا 30 سالہ محمد احسان،موضع نلی کا حساس ادارے کا ملازم محمدجاوید،موضع اوچھالی کا پاک فضائیہ میں ڈرائیور ملازم 35سالہ حاجی محمد شہزاد جبکہ موضع ھڈالی کا کراچی سٹیل ملز کا سابق ملازم   عبدالواحد اسکی26سالہ بیٹی کنول،21سالہ بیٹی مہک،جان بحق اور23سالہ بیٹا نوید آحمد  شدید زخمی ھوا۔جن میں متوفی محمدجاویدکو نمازجنازہ کے بعد موضع نلی میں جبکہ عبدالواحداوراسکی دونوں بیٹیوں کو موضع ھڈالی اور حاجی شہزادکو موضع اوچھالی وادی سون اور محمد احسان کو جوہرآباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔جن میں ایک ہی گھر کے باپ بیٹیوں سمیت افراد کے ایک ساتھ جنازے پر ہر آنکھ اشکبار تھی ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…