ہفتہ‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2024 

بک سٹالز پر فروخت ہونے والی تین توہین آمیز کتابیں قائمہ کمیٹی مذہبی امور میں پیش کر دیں کتابوں میں صحابہ کرام کی سنگین توہین کی گئی ہے ، قومی اسمبلی میں سخت ایکشن لینے کا مطالبہ

datetime 28  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد کے کے بعض بک سٹالز پر فروخت ہونے والی تین توہین آمیز کتابیں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کتابوں میں صحابہ کرام کی سنگین توہین کی گئی ہے جبکہ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ توہین آمیز کتابیں فوری طورپر بک سٹالز سے اٹھائی جائیں،نبی اکرم کے صحابہ کی

توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرمین مولانا اسعد محمود کی زیر صدارت ہوا جس میں جبری تبدیل مذہب کا بل ایک بار پھر موخر کر دیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے کہاکہ سنجیدہ معاملہ ہے پورے غور و خوض سے قانون بننا چاہئے۔اجلاس میں وفاقی وزیر ہائوسنگ طارق بشیر چیمہ نے اسلام آباد کے کے بعض بک سٹالز پر فروخت ہونے والی تین توہین آمیز کتابیں پیش کردیں۔وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہاکہ کتابوں میں صحابہ کرام کی سنگین توہین کی گئی ہے۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی نے کہاکہ نبی اکرم کے صحابہ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔کمیٹی نے ہدایت کی کہ توہین آمیز کتابیں فوری طورپر بک سٹالز سے اٹھائی جائیں ۔ کمیٹی نے سفارش کی کہ جس نے توہین آمیز کتابیں درآمد کی ہیں یا فروخت کی ہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ رکن کمیٹی شگفتہ ترجمانی نے مطالبہ کیا کہ جس خاتون نے یہ توہین آمیز کتاب لکھی ہے اس ملک کے سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کرکے احتجاج کیا جائے۔ لیگی رکن سائرہ بانو نے کہاکہ کتابوں کی توہین اپنی جگہ مگر زبان کے پھسلنے پر کیا قانون ہے؟ چیئر مین قائمہ کمیٹی اسعد محمود نے کہاکہ زبان کے پھسل جانے کا تدارک اور قانون دونوں موجود ہیں ۔ سائرہ بانوں نے سوال کیاکہ وزیر اعظم کی باربار زبان کیوں پھسلتی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہاکہ

آپ پہلی بار اسمبلی میں آئی ہیں آپ کو پتہ ہی نہیں پچھلی حکومتوں کے رہنما کیا کیا کہتے رہے ہیں ۔ چیئر مین قائمہ کمیٹی اسعد محمود نے کہاکہ زبان کی پھسلن کسی سیاسی جماعت کے سربراہ بارے نہیں بلکہ نبی الرم صلی اللہ علیہ وآلیہ وسلم بارے ہوتو اس کا دفاع آپ نہ کریں اسے ہی کرنے دیں۔ چیئرمین نے کہاکہ ہم کسی دبائوپر نہیں اپنے دین اور عوام کے مطابق قانون بنائیں گے۔ اجلاس میں حج فارم میں سے

ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے معاملہ چیئرمین کمیٹی مولانا اسعد محمود نے اٹھایا۔ سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ ہم ختم نبوت کا حلف نامہ نکالنے کا سوچ بھی نہیں سکتے،چودہ صفحات کے فارم کو دو صفحات پر کرتے ہوئے ایک صفحے پر ختم نبوت کا حلف نامہ رکھا گیا ۔سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ردعمل پر ڈیٹا فارم اور دوسرے فارم میں بھی ختم نبوت فارم ڈال دیا گیا ہے ،چالیس ہزار حج فارم جمع ہوچکے ہیں

سب میں ختم نبوت کا حلف نامہ موجود ہے ۔سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ جس ایک صفحے پر سے ختم نبوت حلف نامہ ہٹایا گیا تھا وہ بھی بحال کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہاکہ میں قائمہ کمیٹی میں واضح کرنا چاہتا ہوں پہلے صفحے پر سے بھی ختم نبوت کا حلف نامہ نکالتے ہوئے مجھے اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہاکہ میں نے ساری زندگی ختم نبوت کی

وکالت کی میری ہی وزارت نے میرے علم میں لائے بغیر ختم نبوت کا حلف نامہ نکال دیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے کہاکہ ایشو کھڑا ہونے پر مجھے حج فارم کے اختصار کی تکنیکی وجوہات کا بتایا گیا ۔وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہاکہ اب ختم نبوت کا حلف نامہ دونوں فارموں پر موجود ہے ۔ اجلاس میں حج مہنگا ہونے کی وجوہات پر غور کیا گیا ۔ سعودی حکومت نے پہلی بار ویزہ فیس تین سو ،

ایک سو دس ریال انشورنس فیس لگادی گئی۔سیکرٹری مذہبی امور نے کہاکہ اگر یہ رقم نکال دی جائے تو حج اخراجات تقریبا سال والی رقم پر ہی آجائیں گے۔ مولانا اسعد محمود نے کہاہک جہازوں کو اوپن سکائی پالیسی اور بحری جہازوں سے کیوں نہیں لیا جاسکتا۔ وفاقی وزیر نور الحق قادری نے کہاکہ سعودی حکومت سے بات ہوئی ہے وہ بحری جہاز کی اجازت دے سکتی ہے مگر سڑک کے ذریعے نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سعودی حکومت عمرہ ویزہ آن آرائیول انہی کو دیتی ہے جن کا امریکہ یورپ کا ویزہ لگا ہو۔

موضوعات:



کالم



پاور آف ٹنگ


نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…