جسٹس فائز عیسیٰ کی جاسوسی کرنا حکومت کا شرمناک عمل، کیس حکومت کے لئے بڑا سیکنڈل بن سکتا ہے،حکومت کا بوریا بستر کب گول ہونیوالا ہے؟ دھماکہ خیز دعوے

23  فروری‬‮  2020

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی جاسوسی کرنا حکومت کا شرمناک عمل ہے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کیس حکومت کے لئے بڑا سیکنڈل بن سکتا ہے۔ سابق اٹارنی جنرل اور وزیر قانون کی ایک دوسرے پر الزام تراشی تشویشناک ہے۔ نااہل حکومت کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔ مارچ میں مارچ ہو گا اور حکومت کا دھڑن تختہ ہو جائے گا۔

جے یو پی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہے۔ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مولانا فضل الرحمن کا ساتھ دینا چاہئے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں بھارتی فنکاروں کو بلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ حکمرانوں کی نااہلی ملک کے لئے کرپشن سے بھی زیادہ نقصان دہ ہے۔ ڈیڑھ سال کی مایوس کن کارکردگی نے عمران خان کی نااہلی ثابت کر دی ہے۔ حکمران خوشحال اور عوام بدحال ہو چکی ہے۔ اگلے ماہ ملک میں غیر متوقع سیاسی تبدیلیاں آئیں گی۔ نئی سیاسی صف بندی کا آغاز ہو چکا ہے۔ مارچ تبدیلی کا مہینہ ثابت ہو گا۔ حکومتی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں۔ حکومتی اتحاد میں توڑ پھوڑ گیم چینجر ثابت ہو گی۔ اصلی سیاست مارچ میں شروع ہو گی۔ حکومتی اتحاد ٹوٹ کر بکھرنے والا ہے۔ حکومت مخالف تحریک کا ماحول بن چکا ہے۔ نااہل حکومت نے پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ سیاسی تبدیلی کا آغاز پنجاب سے ہو گا۔ ان ہاؤس تبدیلی جمہوریت کا حصہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے مرکزی و صوبائی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ آٹے کے بحران میں حکومتی شخصیات ملوث ہیں۔ پی ٹی آئی سیاسی جمہوری جماعت نہیں مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے۔ حکومت حج اخراجات میں اضافہ کر کے حج جیسی عبادت کو مشکل نہ بنائے۔ جھوٹے دعووں اور کھوکھلے وعدوں سے ملک نہیں چل سکتا۔ پی ٹی آئی کی بچگانہ حکومت نے ریاستی امور کو بازیچہ اطفال بنا دیا ہے۔ کمرتوڑ مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ مارچ سے حکومت کے خلاف نئی تحریک شروع ہو رہی ہے۔ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔ نئے پاکستان میں لنگر خانوں کے سوا کچھ بھی نیا نہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…