ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، چیف جسٹس گلزار احمد کی حقائق پر مبنی باتیں

datetime 23  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے ملک میں کسی کو قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی، خواہش ہے کہ لوگ قانون کے مطابق اور عزت سے زندگی گزاریں۔چیف جسٹس آف پاکستان، میرپورخاص میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے کہ تمام ججز حضرات یہاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ایک زبردست شہر اور پھلوں کی پیداوار کے حوالے سے زرخیز علاقہ ہے۔ یہاں کے لوگوں کو تمام سہولیات ملنی چاہئیں لیکن حیران ہوں

میرپورخاص میں یونیورسٹی نہیں ہے۔ میرپورخاص میں یونیورسٹی کے قیام کی سنجیدہ کوشش ہونی چاہیے۔چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میرپورخاص میں بینکنگ کورٹ کا قیام کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ یہاں اینٹی کرپشن کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ بینچ کے قیام پر بھی غور کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے لوگوں کی زندگی سماجی انصاف اور سہولیات کے ساتھ بسر ہو، یہ تمام چیزیں حکومتی اداروں کو فراہم کرنا چاہئیں۔اس سے قبل چیف جسٹس نے بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف بھی لیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…