ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان دنیا کا سستاترین  ملک قرار،مہنگا ترین  ملک کون سا ٹھہرا؟ جانئے

datetime 22  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معروف امریکی بزنس میگزین نے رہائش کے لیے پاکستان کو دنیا کا سستاترین ملک قرار دے دیا جبکہ سویٹزرلینڈ دنیا کا مہنگا ترین ملک بن گیا۔تفصیلات کے مطابق معروف امریکی سی ای او ورلڈ نامی میگزین نے رہائش کے حوالے سے دنیا کے مہنگے ترین ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کو دنیا کا سستا ملک قرار دیا گیا ہے جہاں رہائشی اخراجات بہت کم ہیں

اور بنیادی ضروریات کی اشیا آسانی سے مسیر آجاتی ہیں۔اس قدر مہنگائی کے باوجود دنیا اس بات کو تسلیم کرنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ پاکستان میں رہائشی اخراجات دنیا کے دیگر ممالک سے بہت کم ہیں حتی کہ پاکستان نے پڑوسی ممالک افغانستان، ہندوستان اور کو بھی فہرست میں پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ خانہ جنگی کا شکار ملک شام بھی بدستور فہرست میں پاکستان سے پیچھے ہیں۔سی ای او ورلڈ میگزین کی فہرست کے مطابق پاکستان رہائشی اخراجات کے حوالے سے 132 ویں نمبر ہے جبکہ افغانستان 131، بھارت 130 شام 129، ازبکستان 128، کرغزستان 127 اور تیونس 126 ویں نمبر ہے۔غیر ملکی میگزین کی رپورٹ میں رہائش کیلیے بنگلادیش کو ایشیا کا سب سے مہنگا جبکہ سوئٹرزلینڈ کو دنیا کا مہنگا ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔سی ای او ورلڈ نے اپنی رپورٹ میں یورپی ملک ناروے کو دوسرا، آئس لینڈ کو تیسرا، جاپان چوتھا، ڈنمارک پانچواں، باہامس چھٹا، لکسمبرگ ساتواں، اسرائیل آٹھواں، سنگاپور نواں جبکہ جنوبی کوریا کو دسواں سب سے مہنگا ملک قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست سے تھوڑا آگے اور آپ کو ریاست ہائے متحدہ امریکا 20واں، برطانیہ27 واں، سعودی عرب 57 واں اور روس 82 ویںمیں نمبر ملیں گے۔اگر ایشیائی ممالک میں مہنگے ترین ملکوں کی بات کی جائے تو نیپال 122 ویں، سری لنکا 112 اور بنگلادیش 110 ویں نمبر موجود ہیں، جن کا شمار ایشیا کے مہنگے ممالک میں کیا جاتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…