جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ماشااللہ! پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ حافظ تیار کرنے والا ملک قرار

datetime 22  فروری‬‮  2020 |

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کادنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے کا اعزاز برقرار ہے، وفاق المدارس کے زیر اہتمام حالیہ تعلیمی سال کے دوران 77805 بچوں نے حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کی، خوش قسمت بچوں میں 63805 طلبہ اور 14000 طالبات شامل ہیں۔

مجموعی طور پر حفظ قرآن کریم کے شعبے میں دس لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں۔وفاق المدارس کو قرآن کریم کی خدمت پر کئی عالمی ایوارڈ مل چکے۔ پاکستان بھر میں دستار بندی کی تقریبات جاری ہیں، حفظ قرآن کریم کے امتحانات بھی اگلے ماہ سے شروع ہو جائیں گے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے میڈیا سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ شعبہ حفظ کے مدرسین اور دینی مدارس کے منتظیمن کو اس اعزاز کا اس کریڈٹ جاتا ہے جن کی محنت سے وطن عزیز کو یہ اعزاز حاصل ہوا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے کا اعزاز برقرار ہے، حالیہ تعلیمی سال کے دوران دینی تعلیم کے سب سے بڑے نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان سے ملحقہ مدارس سے 77805 خوش نصیب بچوں اور بچیوں نے قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا ہے جن میں سے 14000 بچیاں جبکہ باقی63805 بچے شامل ہیں-یاد رہے کہ یہ وہ خوش نصیب طلبہ و طالبات ہیں جن کا اس سال حفظ مکمل ہوچکا اور وہ وفاق المدارس کے زیر اہتمام فائنل امتحانات میں شریک ہوں گے جبکہ اس وقت وفاق المدارس سے ملحقہ مدارس اور اسکولز میں دس لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

ان دنوں ملک کے طول و عرض میں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب بچوں، بچیوں اور ان کے والدین کے اعزاز میں تقریبات منعقد ہورہی ہیں جن میں حفظ قرآن کریم کی سعادت حاصل کرنے والے بچوں کی دستار بندی کی جاتی ہے اور ان میں انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ذریعے پاکستان کو دنیا بھر میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ حفاظ تیار کرنے والا ملک ہے جس پر وفاق المدارس کو کئی عالمی ایوارڈ دئیے جا چکے ہیں۔

وفاق المدارس کے زیر اہتمام فائنل امتحانات کی تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں اور ملک بھر کے لیے امتحانی مراکز اور ممتحنین کا انتخاب عمل میں لایا جا چکا ہے عنقریب امتحانات کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے دینی مدارس کے منتظمین بالخصوص شعبہ حفظ کے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعزاز کا کریڈٹ ان خوش نصیب حضرات کی شبانہ روز محنت کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرکاری طور پر اس اعزاز کو اتنی پذیرائی نہیں ملتی جتنی ملنی چاہیے۔ انہوں نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اس عظیم سعادت پر رب ذوالجلال کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لائے اور قرآن کریم کے خدام کی خدمت اور نصرت کو اپنی ذمہ داری اور سعادت سمجھ کر نبھائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…