اسلام آباد (این این آئی) پاکستان نے امریکہ طالبان معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اس عمل کے لئے سہولت کاری اور ابتک کی پیشرفت کا حصہ رہا ہے،ہم 29فروری کو معاہدے پر دستخطوں کے منتظر ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ امریکہ طالبان معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، امریکہ اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات کی تسلسل سے حمایت کرتے آئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان اس عمل کے لئے سہولت کاری اور ابتک کی پیشرفت کا حصہ رہا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم 29فروری کو معاہدے پر دستخطوں کے منتظر ہیں، اس معاہدے سے افغانوں کے مابین مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ ہمیں امید ہے افغان فریقین اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغانستان اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لئے سیاسی سیٹلمنٹ کریں گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان پرامن، مستحکم، متحد، جمہوری اور خوشحال کے لئے حمایت کا اعادہ کرتا ہے، ایسا افغانستان جس کے اندر بھی امن ہو اور ہمسایوں کے ساتھ بھی امن ہو۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ افغانستان میں دیرپا امن کے لئے بین الاقوامی برادری کی کوششوں کے منتظر ہیں، افغانستان کے اندر ایسا ماحول چاہتے ہیں جس میں افغان مہاجرین کی باوقار واپسی ممکن ہو۔