اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ شہر میں دلہن کے والدین نے سلامی اور تحفوں کا انبار لگا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دلہن کے والدین نے جہیز میں 2 عمرہ کے ٹکٹ اور 7 لاکھ روپے نقدی سلامی کی صورت میں دی۔ بتایا جارہا ہے کہ جہیز میں 6موٹر سائیکل ، اونٹ ، اونٹنی ، دو گائے اور خرگوش کا جوڑا بطور سلامی دیا گیا ہے ۔ اس کے علاقہ دو بچھڑے ، دو بکریاں ، دو مرغوں کی جوڑی اور دو بھینسیںتحفے میں دی گئیں ہیں۔لڑکے کے والدین نے بارات کیساتھ
آنے والے 350افراد کو تحفے میں ایک ، ایک سوٹ جبکہ قرآن مجید کا تحفہ دیا ۔اس موقعے پر دلہن کےوالدین کا کہنا تھا کہ یہ سب انہوں نے کسی کی فرمائش یا ڈیمانڈ پر نہیں بلکہ اپنی بیٹی کی خوشی کی خاطر کیا ہے ۔ تحفوں کا انبار دیکھ کر دلہا خوش ہو گیا جسکی خوشی اس کے چہرے سے واضح نظر آرہی تھی ۔ دوسری جانب دلہے کے گھروالوں نے بھی دولت دکھانے کی کوئی کسر نہ چھوڑی ۔ بارات میں آتے ہوئے سارے راستے موبائل فونز اورقیمتی گھڑیوں کی برسات کی ۔