ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ملازمین کارکردگی دکھائیں تو ترقی ملے گی، سرکاری ملازمین کے لئے شرط رکھ دی گئی، حکم نامہ جاری

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کی ترقی کارکردگی سے مشروط کردی اور ملازمین کی کارکردگی جانچنے کے لئے نیا حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے میں کہا گیا کراچی سمیت ملک بھر کے آپریشنل ایئر پورٹس کے سروس گروپ 1 تا 4 کے ملازمین نیا پرفارما مکمل کریں گے

جبکہ سروس گروپ ایک تا چار کے ملازمین کے ریکارڈ اور کارکردگی کو متعلقہ شعبوں کے جوائنٹ ڈائریکٹرز کی تصدیق سے مشروط کر دیا گیا ہے۔حکم نامے کے مطابق ایس جی 01 سے 04 کے لئے رپورٹ نئیفارم سے منسلک کر دی گئی ہے، سی اے اے ملازمین کی کارکردگی چار جنوری 2019 تا 31 دسمبر 2019 تک نئے پرفارمہ میں مکمل کی جائے گی۔حکم نامے میں مزید کہا گیا سی اے اے ملازمین کی کارکردگی کی تصدیق جوائنٹ ڈائریکٹر سے کم نہیں افسر نہیں کر سکے گا۔یاد رہے ملک کے اہم ترین ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو افسران کی کمی کا بدستور سامنا ہے، سی اے اے میں بعض اعلی عہدوں پر بھی عارضی طور پر افسران تعینات ہیں، جب کہ رواں سال 308 افسران اس ادارے سے ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے کے 5 اہم شعبہ جات میں مستقل بنیادوں پر ڈائریکٹرز تعینات نہیں ہو سکے، ان میں کمرشل، ائیر پورٹس سروسز، آپریشن، سی این ایس اور ایچ آر کے محکمے شامل ہیں، جن میں عارضی بنیادوں پر افسران تعینات کیے گئے ہیں، اہم پوسٹ ڈائریکٹر آپریشن سی اے اے پر بھی قائم مقام آفیسر تعینات ہے، ایئر پورٹ پر ریڈار اور اہم تنصیبات کے شعبے کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن نیوی گیشن سرویلنس کا عہدہ بھی کئی ماہ سے خالی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…