پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ایف بی آر کا ہنگامی ایکشن ، ٹیکس چوروں کی بڑی تعداد کا پتہ لگا لیا ، یہ کروڑ پتی افرادکون ہیں؟ جانئے

datetime 21  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے لاہور میں سکول، کالجز اور یونیورسٹیوں کی 5لاکھ سے 30لاکھ روپے تک سالانہ فیسیں ادا کرنے والے غیر رجسٹرڈ 4900 افراد کا سراغ لگالیا ،ان افراد کے نام، قومی شناختی کارڈز اور گھروں کے ایڈریس حاصل کرلیے گئے جن سے پانچ سال کے گوشوارے، اثاثہ جات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سپیشل انیشیئیٹو آمنہ حسن نے 5 سے 30 لاکھ روپے سالانہ فیس ادا کرنے والے غیررجسٹرڈ 4900کروڑ پتی افراد کا ریکارڈ مرتب کر کے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر کو بھجوا دیا ہے۔بتایاگیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ کروڑ پتی افراد کو نوٹس جاری کر کے پانچ سال کے گوشوارے، اثاثہ جات اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب کی جائیں گی، ٹیکس نیٹ میں شامل ہوئے بغیر فیسوں کی مد میں لاکھوں روپے کی ادائیگی کرنے والے والدین کو بھاری بھر کم جرمانے عائد کر کے ٹیکس وصولی کی جائے گی۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ٹیکس نیٹ میں موجود کم آمدن ظاہر کرنے والوںکا بھی ریکارڈ مرتب کیا گیا ہے جو آمدن سے زائد بھاری فیسیں ادا کر رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…