جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

عروسی ملبوسات تیار کرنے والے24 ڈیزائنرز کو نوٹسز ، لاکھوں روپے وصول کرنے کے بعد ریٹرن حیرت انگیز

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس آمدن میں اضافہ اور زائد آمدن والے شعبہ جات کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی غرض سے بیش قیمت عروسی ملبوسات تیار کرنے والے ڈیزائنرز کو بھی نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق بیش قیمت عروسی ملبوسات تیار کرنے والے معروف ڈیزائنرز بھاری مالیت کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں اور بھاری آمدن کے باوجود حکومت کو کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کررہے ۔اس ضمن میں ٹیکس نیٹ میں اضافے اور قابل ٹیکس افراد سے ٹیکس وصولی کیلئے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ،یونٹ 7زونiiریجنل ٹیکس آفس کراچی iiسے 24ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق جن ڈیزائنرز کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ان میں سے بعض کا شمار شہر کے معروف ڈریس ڈیزائنرز میں کیا جاتا ہے جن کے عروسی ملبوسات کی قیمت لاکھوں روپے میں ہوتی ہے ۔ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ عروسی ملبوسات کے لاکھوں روپے وصول کرنے والے ان ڈیزائنرز کے انکم ٹیکس ریٹرن انتہائی حیرت انگیز ہیں اور بیشتر ڈیزائنرز لاکھوں روپے کی آمدن کے باوجود انتہائی کم ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ایسے ڈیزائنرز کی آمدن ان کے ادا کیے جانے والے ٹیکس سے کسی قسم کی مطابقت نہیں رکھتے ۔ایف بی آر کے مطابق ٹیکس نیٹ میں نئے ٹیکس دہندگان کی شمولیت کیلئے کارروائی جاری رہے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…