کراچی(این این آئی)وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثر ہونیوالے افراد کا ذمہ دار میڈیا کو ٹھہراتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا میں خبریں چلنے سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا اور لوگ نفسیاتی دبائو کا شکار ہوئے۔وزیر صحت سندھ نے خود تو کچھ نہیں کیاالبتہ کیماڑی میں زہریلی گیس سے متاثرہ افراد کا ملبہ میڈیا پر ڈال دیا۔ ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہاکہ میڈیا پر چلنے والی
خبر کی بنا پر عوام میں خوف و ہراس ہے۔موجودہ افراد نفسیاتی دبائوکا شکار ہیں۔ میڈیا پر چلنے والی خبریں سن کر انہیں لگتا ہے کہ انہیں سانس لینے میں مشکللات ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ واقعے میں سگریٹ پینے والے اور دمہ کے مریض جاں بحق ہوئے ہیں۔ جاں بحق افراد سویاڈسٹ الرجی سے قبل دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ سویا بین ڈسٹ کا نام صرف جامعہ کراچی کی جاری کردہ رپورٹ کی بنا پر لیا جا رہا ہے۔