جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

سیاسی اختلافات پر سابق کونسلر اغواء ، بہیمانہ تشدد، ٹانگیں اور بازو توڑ دئیے گئے ،بہنوئی فائرنگ سے جا ں بحق ، علاقے میں خوف وہراس

datetime 20  فروری‬‮  2020 |
فوٹو:انٹرنیٹ

جہانیاں(آن لائن)نواحی گاؤں 153ٹن آر میں سیاسی اختلافات پر سابق کونسلر کو اغواء کرکے بہیمانہ تشدد کرکے اس کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیے جبکہ اس کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا،ملزمان نے پندرہ منٹ فائرنگ کر کے پورے گاؤں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

اہل گاؤں گھروں میں دبک گئے۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں کے علاقہ چک 153ٹن آر کا سابق کونسلر اللہ دتہ موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہا تھاکہ پندرہ سے زائد مسلح افراد نے اسے گھیر لیا اور اٹھا کر اپنے ڈیرے پرلے گئے اور اسے باندھ کر ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایااس کی ٹانگیں اور بازو توڑ دیےاور اسے چھڑانے آنے والے اس کے برادر نسبتی سعید احمد پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔اس دوران ملزمان نے پندرہ منٹ سے زائد ہوائی فائرنگ کی جس سے پورے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔لوگ گھروں میں دبک گئے۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل غلام مصطفی گجر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے۔انہوں نے مقتول کی لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کرایابعد ازاں زخمی کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔جبکہ مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس فرانزک لیب کی خصوصی ٹیم بھی شواہد جمع کرنے لیے وقوعہ پر پہنچی۔موقعہ سے 100سے زائدگولیوں کے خول ملے۔رات گئے پولیس نے چار افراد کوحراست میں لیا۔جن کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جا رہا ہے۔۔پولیس نے اللہ دتہ کے بیان پرشہباز خان،رانا مدثر سمیت 12نامزد پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…