بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

ذو الفقار علی بھٹو کو بھی ڈکٹیٹر نے پیدا کیا تھا ، پھر لیڈر بنے، تحریک انصاف کے اہم رہنما باتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ گئے

datetime 20  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہاہے کہ ذو الفقار علی بھٹو کو بھی ڈکٹیٹر نے پیدا کیا تھا ، پھر لیڈر بنے ،آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو صرف سندھ تک ہی محدود کر دیا۔

پی ٹی آئی بدعنوانی کو بہت بڑی برائی سمجھتے ہیں اور اسی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں،سیاستدانوں کو چور ڈاکو تو ضرور کہتے ہیں ، غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرتے ،بس ہمارا بدعنوانی کے بارے میں سخت رویہ ہے۔ ایک انٹرویومیں صداقت علی عباسی نے کہا کہ ذوالفقار علی خان کو بھی ڈکٹیٹر نے پی پیدا کیا تھا البتہ وہ لیڈر بنے لیکن آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کو صرف سندھ تک ہی محدود کر دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کئی مشکلات کو سہنے کے بعد وزیر اعظم بنے اور قوم نے ان کو منتخب کیا،وہ نہ صرف سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے بلکہ انہوں نے ملک کو ایک اعزاز سے بھی نوازا۔صداقت علی عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی بدعنوانی کو بہت بڑی برائی سمجھتے ہیں اور اسی کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کو پی ٹی آئی اس لیے بْری لگتی ہے کہ ان کے پیٹ پر لات ماری گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو بہت زیادہ بہتر کیا ہے جبکہ ہمیں معیشت انتہائی برے حال میں ملی تھی۔ دنیا کے بڑے بڑے معیشت دان ہمارے پالیسی کی تعریف کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے اسمبلی میں انتہائی غیر اخلاقی ذاتیات پر مبنی تقریر کی جبکہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے کبھی بھی پارلیمنٹ میں ایسی تقاریر نہیں کیں۔

ہم کسی کی ماں بہن کے خلاف بات نہیں کرتے سیاستدانوں کو چور ڈاکو تو ضرور کہتے ہیں لیکن غیر اخلاقی گفتگو نہیں کرتے بس ہمارا بدعنوانی کے بارے میں سخت رویہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر بے تکی تنقید اور صرف تنقید برائے تنقید کی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت ساری غیر اخلاقی چیزیں ہو رہی ہیں اور لوگوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔ پاکستان میں بڑی بڑی کمپنیوں کو ایک قوائد میں لانے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…