سرکاری عملے نے پولیو ویکسین پلانے کی بجائے کچرے میں پھینک دی،بچوں کی انگلیوں پر جعلی نشان لگا دئیے گئے

20  فروری‬‮  2020

قلعہ سیف اللہ(این این آئی)سرکاری عملے نے پولیو ویکسین پلانے کی بجائے کچرے میں پھینک دی۔بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے علاقے توبالی میں انسداد پولیو کی ویکسین کچرے سے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے بتایا کہ پاک افغان سرحدی علاقے توبالی کے دورے کے دوران معلوم ہوا کہ محکمہ صحت کے عملے نے انسداد پولیو کی حالیہ مہم کے دوران پولیو ویکسین

بچوں کو پلانے کے بجائے کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیں اور بچوں کی انگلیوں پر جعلی نشان لگائے۔ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے مذکورہ گاؤں میں جاکر پھینکی گئی ویکسین اکٹھا کیں تو معلوم ہوا کہ یہ ویکسین زائدالمعیاد نہیں تھی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عتیق شاہوانی نے یونین کونسل توبالی میں انسداد پولیو مہم پر مقرر تمام عملے کو معطل اور تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…