فیصل آباد (آن لائن) پرائیویٹ ایمبولینس سروس ”کمائی“کا ذریعہ بن گئی‘میت لیجانے کیلئے من مانگے دام وصول کئے جانے لگے‘غریب طبقہ کو اپنے پیاروں کے انتقال پر اس صورتحال سے شدید پریشانی‘ریسکیو 1122ایمبولینس سروس کو میت لیجانے کیلئے بھی استعمال میں لانے کا مطالبہ‘تفصیل کے مطابق بعض نجی‘رفاعی اداروں نے میت لیجانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کررکھی ہے جو کہ اچھا اقدام ہے مگر کئی اداروں اور بعض پرائیویٹ ایمبولینس مالکان نے من مانیاں کرتے ہوئے
میت لیجانے کے سینکڑوں‘ہزاروں روپے مانگنا شروع کردیئے ہیں اس صورتحال سے غریب طبقہ کو شدید مشکل کا سامنا ہے جس پر عوامی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ ایمبولینس سروس والوں کو من مانیوں سے روکا جائے اور ریسکیو 1122ایمبولینس سروس کو میت لیجانے کیلئے استعمال میں لایا جائے تاکہ وہ غریب لوگ جو ہسپتالوں میں علاج معالجہ یا کسی ناگہانی حادثہ میں مر جاتے ہیں ان کے لواحقین کو میت لیجانے میں آسانی پید اہو سکے۔