جیکب آباد(این این آئی) گڑہی خیرو کے فوڈ گودام سے گندم کی 87ہزار بوریاں خرد برد، اینٹی کرپشن نے گڑہی خیرو کے فوڈ انسپکٹر اور فوڈ سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ جیکب آباد کی اینٹی کرپشن پولیس کے سرکل آفیسر محمد حنیف سرکی کی مدعیت میں محکمہ خوراک گڑہی خیرو کے فوڈ انسپکٹر نادر مگسی اور فوڈ سپروائزر برکت بھٹی کے خلاف سرکاری گودام سے87 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں خرد برد کرنے جس کی مالیت 30کروڑ سے زائد بتائی جاتی ہے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اس سلسلے میں سرکل افیسر اینٹی کرپشن
محمد حنیف سرکی نے بتایا کہ دونوں ملازمین نے گڑہی خیرو کے فوڈ گودام سے 87ہزار سے زائد گندم کی بوریاں غائب کی ہیں جس کی مالیت 30کروڑ 4لاکھ 50ہزار ہے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے گاواضح رہے کہ جیکب آبادکی اینٹی کرپشن پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں 10جنوری 2010کو گڑہی خیرو کے فوڈ گدام پر چھاپہ لگایا تھا گودام میں پڑی گندم کی ایک لاکھ 19ہزار 119بوریوں کی گنتی کے بعد 87ہزار 37بوریاں غائب تھیں جس کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔