اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان اور وزیر مذہبی امور کی کوششوں سے حج پیکج میں 34ہزار روپے تک کمی کر دی گئی ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے حج اخرات طے کر دیئے ہیں ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ کی منظوری کے بعد حج پیکج میں 34ہزار روپے تک کی کمی کر دی گئی ہے ، رواں سال حج سائوتھ پاکستان کیلئے حج پیکج 4لاکھ 55ہزار 695روپے ہونگے،
نارتھ پاکستان کیلئے بھی رواں سال حج اخراجات 4لاکھ 55ہزار 695روپے ہونگے۔ قربانی کیساتھ ساوتھ پاکستان کیلئے حج اخراجات 4لاکھ 78ہزار 520روپے ہونگے ، جبکہ نارتھ پاکستان کیلئے 4لاکھ 86ہزار 270روپے ہونگے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ نے 4لاکھ 90ہزار روپے کی تک حج اخراجات کی رکھنے کی منظوری دی تھی ۔ جبکہ وزارت مذہبی امور نے حج اخراجات 5لاکھ 50ہزار روپے تک رکھنے کی تجویز دی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے حج اخراجات میں کمی لانے کی ہدایت کی تھی ۔ گزشتہ سال کی نسبت حج اخراجات میں 29ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ رواں سال حج کی درخواستیں24فروری تا 4مارچ تک جمع ہونگی ۔ وزارت مذہبی امور نے تمام بینکوں کو حج اخراجات سے متعلق ہدایات جاری کر دیں ہیں ۔