منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جو لوگ موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دینا ثو اب سمجھتے تھے اب وہ انہیں اللہ کا عذاب سمجھ رہے ہیں،حکومت پر سرمایہ کاری کرنے والوں کو نوازنے کا دعویٰ کر دیا گیا

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ جو لوگ موجودہ حکمرانوں کو ووٹ دینا ثو اب سمجھتے تھے، اب وہ انہیں اللہ کا عذاب سمجھ رہے ہیں۔ عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ گیاہے۔ حکومت پر سرمایہ کاری کرنے والے پیاروں کو نوازا جارہاہے۔حکومت کمزور تر اور پیارے مضبوط ترین ہورہے ہیں۔ وزیراعظم نے بھی پیاروں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ حکومت کہتی ہے ہم مافیا کا پیچھا کر رہے ہیں جبکہ قوم دیکھ رہی ہے کہ مافیاز نے حکومت کو آگے لگارکھاہے۔

آئی ایم ایف کے بعد اقوا م متحدہ کے سیکرٹری جنر ل بھی ہمیں نصاب تعلیم بدلنے کا حکم دے رہے ہیں۔ حکومت معاشی اور سماجی طور پر مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ مصنوعی آکسیجن پر اسے زیادہ دیر زندہ نہیں رکھا جاسکتا۔ حکومتی گاڑی مختلف پرزوں کو اکٹھا کر کے بنائی گئی ہے جو ایک ہی جگہ کھڑی ہے۔قوم نے باری باری سب پارٹیوں کو آمازلیا، اب ایک ہی آپشن ہے اور وہ جماعت اسلامی ہے۔ اللہ کا عطا کردہ نظام ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق پارلیمانی سیکرٹری صاحبزادہ طارق اللہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ اپنی ذات کے عشق میں مبتلا حکمرانوں نے ملک و قوم کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیاہے۔ اقتدار پر مسلط ظالم جاگیردار اور بے رحم سرمایہ دار عوام کا خون چوس رہے ہیں۔ مہنگائی، بے روزگاری، غربت اور بدامنی نے لوگوں کی نیند حرام کردی ہے۔ دنیا حیران ہے کہ بے پناہ قدرتی وسائل کے باوجود پاکستان کے عوام مہنگائی اور غربت کی چکی میں کیوں پس رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اب قوم کے پاس جماعت اسلامی کے علاوہ دوسرا کوئی آپشن نہیں۔ جماعت اسلامی ملک کی منظم ترین جمہوری اور دیانتدارجماعت ہے۔ ہمارے پاس معاشی نظام اور مسائل کے حل کا مکمل ایجنڈا ہے جبکہ حکومت کا کوئی وژن ہے نہ وہ منجدھار میں پھنسی کشتی کو کنارے لگا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا ملک دنیا میں واحد ملک ہے جہاں ان پڑھ کو وزیر تعلیم اور گندم کے پودے کی شناخت نہ کر سکنے والے کو وزیر زراعت لگادیا جاتاہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں آٹے چینی کا بحران پیداہوا، حالانکہ پاکستان گندم اور گنا پیدا کرنے والے ملکوں میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہے۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ ملک میں اپوزیشن نام کی کوئی چیز نہیں، نام نہاد اپوزیشن ہر اہم موقع پر سرکار کی ہمنوا بن جاتی ہے۔ اپوزیشن اپنے لیڈروں کی رہائی اور مقدمات کے خاتمہ کا ایجنڈا لیے پھرتی ہے، اس لیے حکومت کی فرینڈلی اپوزیشن سے یہ امید نہیں کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لیے باہر نکلے گی۔ انہوں نے کہاکہ اصل اپوزیشن جماعت اسلامی ہے ہم 20 فروری سے مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف کراچی تا چترال تحریک شروع کر رہے ہیں۔ اس تحریک میں پوری قوم یک زبان ہوگی۔ انہوں نے کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی ٹیم کے کپتان عرفان عرف مانا جٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کبڈی رواتی کھیل ہے اس کی سرپرستی ہونی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…