پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی بارے اہم ہدایات جاری کر دیں

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اطلاعات و نشریات کے لیے وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان کا اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن عوامی ریلیف کے لیے بڑا قدم ہے۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ قومی معیشت کو اربوں کا نقصان پہنچانے والے اسمگلروں کی سرکوبی کی جا رہی ہے، ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کی جائے گی جس سے عوام کو مناسب قیمت پر اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بارڈر مارکیٹوں کے قیام کی پیش رفت کو بھی تیز رفتار کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے وسیع پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ وزیرِ اعظم عمران خان کے قانون پر عمل داری کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ملکی معیشت کو اربوں روپے کے نقصان سے بچانے کیلئے عملی قدم ہے، کھانے پینے کی چیزوں کی اسمگلنگ قیمتوں میں اضافے اور عوامی تکالیف بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی شفاف معیشت کی دشمن اور عوام کا استحصال ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے، عمران خان کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اقدامات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام لائیں گے، وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں سے گندم کی قیمتوں میں کمی کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی نے کہا کہ بجلی اور گیس کے حوالے سے ماضی کی حکومتوں کے فیصلوں کے بوجھ پاکستان کے عوام نے اپنی کندھوں پر اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتوں میں کمی کا روڈ میپ تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے، عوام کے دکھوں کا مداوا اور ان کے لیے ریلیف کی فراہمی ہمارا بنیادی نصب العین ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…