کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں ایک پارٹی کے دوران ایک شخص ناچتے ہوئے اچانک انتقال کر گئے۔ موت تو اس طرح آ لیتی ہے لیکن انسان سمجھتا نہیں ہے، انسان ہوس اور لالچ میں اپنے ہی بھائی کا گلا کاٹنے سے گریز نہیں کرتا۔
کسی غریب کا حق مارتے ہوئے ذرا برابر نہیں ہچکچاتا، وہ کسی غریب مسکین پر ظلم کرتے ہوئے بھول جاتا ہے کہ اس نے مرنا بھی ہے۔ دنیا میں انسان اپنے انجام سے بے خبر دوڑے چلا جا رہا ہے ہر جائز ناجائز کام کئے جا رہا ہے، یہ واقعہ ان تمام لوگوں کے لئے ایک سبق ہے، ذرا تصور کریں اس شخص کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہو گا کہ اس نے اگلے چند لمحوں میں مر جانا ہے وہ اس سے بے خبر گانے پر رقص میں مصروف تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ وڈیو وائرل ہے۔ اس ویڈیو میں ایک گانے پر ایک شخص رقص کر رہا ہے، دو خواتین بھی رقص میں مصروف ہیں، اچانک رقص کرتے ہوئے وہ ایک سائیڈ پر جا کر بیٹھ جاتا ہے اور جیسے ہی وہ بیٹھتا ہے اس کی روح پرواز کر جاتی ہے، وہ اس جہان سے رخصت ہو جاتا ہے، اس موقع پر تمام لوگ اس کی جانب لپکتے ہیں لیکن وہ اس دنیا کا حصہ نہیں رہا تھا۔ کب کیا ہو؟ یہ غیب کا علم بے شک اللہ ہی بہتر جانتے ہیں۔
ہم انسانوں کی صرف اتنی سی اوقات ہے
ہمارا رب جب چاہتاہے
ہم سے ہماری سانسیں چھین سکتاہے
"یہ ہسنتا مسکراتا ناچتا ہوا شخص
بس ایک لمحےکو رکا بیٹھا اور جان نکلی گئ"
یہ دنیا ایک اسٹیج ہے اور اس پر انسان اپنا اپنا رول ادا کرےگا اور چلا جائےگا
وہ #رول اچھا ہوگا
یا برا یہ اپ طے کرینگے
? pic.twitter.com/4NIijDB4wl— Safina (@sheikhsafina) February 18, 2020