آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب کی رانا ثنا اللہ سے 2 گھنٹے تک پوچھ گچھ

19  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نیب لاہور میں پیش ہوئے جہاں تفتیشی ٹیم نے 2 گھنٹے تک ان سے پوچھ گچھ کی۔ نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اپنے خلاف غیر قانونی اثاثوں کی انکوئری میں طلبی پر نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے روبرو پیش ہوا جہاں تفتیشی ٹیم نے 2 گھنٹے تحقیقات کیں۔

انہوں نے کہا کہ اے این ایف نے تمام اثاثے منجمد کررکھے ہیں تاہم جو ریکارڈ مل رہا ہے وہ نیب کو فراہم کررہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے دعوی کیا کہ ان کی جماعت عمران خان کے علاوہ سب سے رابطوں میں ہے، (ن) لیگ کی زمہ داری ہے کہ پیپلز پارٹی اور فضل الرحمان ایک جگہ پر بیٹھے اور نالائق حکومت سے جان چھڑوائیں گے۔انہوں نے کہاکہ 24 فروری کو نواز شریف کا آپریشن کامیاب ہوا تو شہباز شریف اپنی واپسی کا پروگرام بنائیں گے اور مولانافضل الرحمان کے تمام گلے شکوے دور کیے جائیں گے، رانا ثنا اللہ نے چوہدری نثار اور نواز شریف کے درمیان ملاقات سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موسم تبدیل ہو رہاہے جلد ہی سیاسی موسم بھی تبدیل ہو جائے گا، پوری قوم حکومت سے نجات کے لیے دعائیں کررہی ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے احتساب نہیں انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ شہریار آفریدی نے بھی ویڈیوز پیش نہیں کی جن کے متعلق دعوے کیے تھے، ڈی جی اے این ایف کی تبدیلی سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…