حکومت خود بھی احتجاج کرتی رہی ہے اس کے خلاف بھی پرچہ دنیا چاہیے کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست  پر لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

18  فروری‬‮  2020

لاہور ( آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی ضمانت منسوخی کی درخواست ناقابل سماعت  قرار دے کر مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے حکومت پنجاب کی درخواست پر سماعت کی، ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نے مؤقف اپنایا کہ کیپٹن (ر) صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی، ان کے خلاف مقدمے میں

دفعہ 124 اے لگائی گئی جو قابل ضمانت نہیں، اس جرم کی سزا عمر قید ہے۔عدالت نے کہا آپ نے لکھا ہے کہ محمد صفدر نے حکومت کے خلاف احتجاج کا کہا ہے، حکومت خود بھی احتجاج کرتی رہی ہے پھر اس کے خلاف پرچہ دینا چاہیے۔ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا کہ احتجاج قانونی دائرہ میں رہ کر کیا جانا چاہیے، محمد صفدر نے حکومت کے خاتمے اور وکلاء میں نفرت پیدا کرنے کے لیے تقریر کی، انہوں نے ایکسٹینشن لینے کے لیے عمران خان کو لانے کا بیان بھی دیا۔اس پر  عدالت نے استفسار کیا کہ کس کی ایکسٹینشن کی بات کی ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا آرمی چیف کی ایکسٹینشن، یہ بات غداری کے زمرے میں آتی ہے۔ بعد ازاں عدالت نے کارروائی کے بعد حکومتی اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔واضح رہے کہ لاہور پولیس نے محمد صفدر کو گزشتہ سال 30 اکتوبر کو راوی ٹول پلازہ سے گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم گرفتاری کے اگلے ہی روز جب انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تو پولیس نے ان پر مزید دو مقدمے درج کر دیئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…