پاکستان بھر کے تمام اسکولوں اور مدارس میں یکساں تعلیمی نصاب نافذ کرنے کا اعلان

18  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک کے تمام اسکولوں اور مدارس میں یکساں تعلیمی نصاب نافذ کیا جائیگا۔منگل کو منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے مذہب اور زبانیں مختلف ہو سکتی ہیں تاہم ہمارا دل پاکستانی ہے، ہم سب ایک ہیں، ہم سب میں پاکستان ایک مشترکہ چیز ہے، ہماری کوشش ہے کہ جہاں قومی ثقافت کو فروغ دیا جائے

وہی علاقائی ثقافت کو بھی فروغ دیا جائے، ہمیں مختلف مشکلات کا سامنا ہے لیکن انہیں ہم سب کو مل کر حل کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر طرح کی آزادی میسر ہے، وزیراعظم کی سوچ اور وژن کے مطابق کرتار پور کوریڈور کھولا گیا، گورو نانک یونیورسٹی بھی بنائی جا رہی ہے، ہم تمام اقلیتوں کو سہولیات دینا چاہتے ہیں جب کہ بھارت میں مسلمانوں کو حقوق نہیں دیے جا رہے، کشمیر میں بھی لوگوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے.شفقت محمود نے کہا کہ ہمارا تعلیمی نظام 3 طبقات میں بٹا ہوا ہے، ہم نے بچوں کو سرکاری اسکول، ایلیٹ اسکول اور مدارس میں بانٹ کررکھ دیا ہے، ہم نے تہیہ کیا کہ ہم یہ تفریق ختم کریں گے، یہ ہم سب کا پاکستان ہے تو مذاہب کے علاوہ تعلیم بھی ہم سب کو برابر دینی ہے، ہمیں یکساں نصاب تعلیم بنانا ہے، یہ نصاب تمام پاکستان کے اسکولوں میں ہوگا، تمام اسکولوں میں نصاب ایک ہی ہو گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…