اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے سے قبل بھارت پر اقتصادی بم گرا دیا گیا ۔ بھارت کو ترجیحاتی ممالک کی فہرست سے نکال دیا ۔امریکا افغانستان معاملات میں بھارت کا کردار ادا کروانا چاہتا ہے جبکہ بھارت ایسے کسی قسم کے تعاون سے مکمل انکاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار صابر شاکر نے ویڈیو میں یہ کہا ہے کہ امریکا نے بھارت کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس کے پیچھے وجہ بھارت نے امریکا کی بات نہ ماننے ہے ۔ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت افغانستان معاملات میں اپنا کردار ادا کرے جبکہ بھارت امریکا کی ایسے کسی کام میں مدد کرنے سے انکار کر دیا ہے، جس کے بعد امریکہ کی جانب سے بھارت کو دی گئی تمام رعایتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ختم کر دی ہیں ۔ بھارت کو امریکا کی جانب سے تجارتی مد میں کچھ رعایتیں دی گئیں تھیں جو اب امریکہ کی جانب ختم کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ معروف صحافی نے مزید بتا یا ہے کہ امریکہ نے بھارت کیلئے مشکلات کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں ،بھارت کو دیا گیا 26 کروڑ امریکی ڈالر کا ٹرف ختم کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی سرکار کو تجارتی اور مالی معاملات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24فروری کو بھارت کا دورہ کریں گے ۔