اتوار‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2024 

عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول سستا کرنے کی تیاریاں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بھی کمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میںبجلی گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں وقتی حل کی بجائے پائیدار استحکام لائے جانے کا اتفاق ہوا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کا بوجھ موجودہ حکومت اور عوام کو ادا کرنا پڑ رہا ہے۔ اجلاس میں وزیرتوانائی عمر ایوب، وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر ، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور فردوس عاشق اعوان سمیت

دیگر نے شریک ہوئے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور موثر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا ،شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کریگا تاکہ سرکاری سطح پر چینی کا مناسب ریٹ مقرر کرنے میں مدد ملے،گندم ، پیاز ، ٹماٹر اور دیگر اشیا کی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے ، گندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے ، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی او ر روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے،گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے ۔ پیر کو وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر،

وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، متعلقہ وفاقی سیکریٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک ہوئے ۔اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ مثلاً گندم، چینی، آلو، ٹماٹر پیاز، گھی اور دالوں کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے

حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ پنجاب اور خیرپختونخواہ کی صوبائی حکومتیں فوری طور پر گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اس سال کے اہداف کو دوگنا کیا جائے گا چینی کی مناسب قیمتوں کو

یقینی بنانے کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوئیشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا تاکہ سرکاری سطح پر چینی کا مناسب ریٹ مقرر کرنے میں مدد ملے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں ہونے والے ردبدل کے پیش نظر کامرس ڈویژن کو ہدایت کی گئی کہ وہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک طریقہ کار طے کرے تاکہ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں

کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جا سکیاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم ، پیاز ، ٹماٹر اور دیگر اشیا کی مشرقی و مغربی سرحدوں کے ذریعے اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ پر عائد ہونے والے ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ اس حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا جا سکے ۔

اجلاس میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف انتظامی اقدامات کو مزید تیز اور موثر کرنے کا فیصلہ کیاگیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی، صنعت و پیداوار اور کامرس باہمی مشاور ت سے گندم، چینی ، دالوں و دیگر اشیائے ضروریہ کی برآمدات و درآمدات کے حوالے سے تخمینہ جات اور لائحہ عمل پر سفارشات پیش کریں۔وزیراعظم عمران خان سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

عوام الناس کو ریلیف کرنے کے حوالے سے بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ان میں ممکنہ حد تک کمی لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے تاکہ ان کو بنیادی اشیائے ضروریہ مناسب قیمت پر میسر آئیں اور ایسے طبقوں پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ گندم چینی و دیگر اشیا ضروریہ کے

سٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے حوالے سے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ بنیادی اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے پیشگی انتظامات کیے جا سکیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی او ر روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ گندم کی قیمتوں میں کمی لانے کے حوالے سے تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جا سکے

موضوعات:



کالم



کوفتوں کی پلیٹ


اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…