اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بغیر شناختی کارڈ کے بسوں ، ویگنوں ، ٹرینوں میں سفر کرنے والے افراد پر پابندی لگا دی گئی ۔ مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے ضلع گجرات سمیت صوبے بھر کے تمام اضلاع کے رہائشی مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بسوں ، ویگنوں ، کوسٹرز ، ہائی ایسوں اور
ٹرینوں میں سفر کرتے وقت اپنا شناختی کارڈ اپنے پاس رکھیں ، مسافر گاڑیوں کے مالکان و عملہ مسافروںکے شناختی کارڈ نمبر، موبائل فون نمبر اور مکمل ایڈریس اپنے ریکارڈ میں درج کریں ، ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں گاڑیوں کے مالکان و عمل کیخلاف سخت قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔