راستے کیوں بند ہیں؟ پولیس نے انتظامیہ اور انتظامیہ نے فوج پر ساری بات ڈال دی،وزیر داخلہ نے احسان اللہ احسان کے فرار کی بھی تصدیق کر دی

17  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیر داخلہ بریگیڈیئر اعجاز شاہ نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہاہے کہ اس بارے ریاست باخبر ہے،اس پرکام ہورہا ہے، بہت جلد خوشخبری ملے گی،غیر قانون سوسائٹیوں کو بالکل ہی ختم کر دینا چاہیے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے احسان اللہ احسان کے فرار ہونے کی خبر کی تصدیق کر دی۔ انہوں نے کہاکہ اس سے متعلق ریاست باخبر ہے،

اس پر بہت کا کام ہو رہا ہے،آپ کو جلد خوش خبری ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ ہم معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے کچھ پیسے خرچ نہیں کر رہے، ہر چیز کو پاکستان پینل کوڈ مین ڈال کر سوسائٹی نہیں چلتی۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں ایسا نظام نہیں آ سکتا کہ گھر میں ماں بیٹے کو مارے تو پولیس آ جائے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ہمیں مورال سپورٹ معاشرے کی کرنی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ غیر قانون سوسائٹیوں کو بالکل ہی ختم کر دینا چاہئے،ان غیر قانونی سوسائٹیوں کا حقہ پانی بند کرنا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ جن کی قانونی سوسائٹیاں ہیں ان کو گیس پانی بجلی ان غیر قانونی سوسائٹیوں کی وجہ سے نہیں مل رہے۔انہوں نے کہاکہ نئے ایئر پورٹ کے پاس جتنی سوسائٹیاں بنی ان کے ساتھ ساتھ کچی آبادیاں بھی بن رہی ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاسپورٹ تمام ضلعوں میں بنایا گیا ہے، مین نے بھی سفارش کی ہے کہ جس تحصیل کی آباد 10 لکھ سے زیادہ وہاں پاسپورٹ دفتر بنایا جائے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم آئی تو میں گھر سے نکل نہیں سکا کیونکہ میریٹ میں ٹیم ٹھہری تھی۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ میں نے تمام انتظامیہ کو بلایا کہ راستے کیوں بند ہیں؟وزیر داخلہ نے کہاکہ پولیس نے انتظامیہ اور انتظامیہ نے فوج پر ساری بات ڈال دی۔وزیر نے کہاکہ میں نے چیئر مین پی سی بی کو فون کر کے کہا کہ اب اگر کوئی ٹیم آئی اور میریٹ میں ٹھہرایا گیا تو کوئی سیکورٹی نہیں ملے گی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ پی ایس ایل کے تمام کھلاڑیوں کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ میں نے کہا بیرون ملک کھلاڑیوں کو تو دیں لیکن لوکل کھلاڑیوں کو کیوں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…