اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور فیملی کورٹ میں انوکھا کیس ، شادی کے 35سال بعد 95سالہ معمر خاتون نے اپنے 100سالہ شوہر کیخلاف فیملی کورٹ میں جہیز واپسی کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کی رہائشی 95سالہ تاج بی بی کی شادی 100سالہ اسماعیل کیساتھ ہوئی تھی ۔ بعدازاں کسی وجہ سے اسماعیل نے تاج بی بی طلاق دیدی تھی ۔ شادی کے 35 سال ہونے کے باوجود سابقہ بیوی نے
فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی ، اسماعیل سے جہیز کا سامان واپس دلوایا جائے۔تاہم دوسری طرف اسماعیل اپنے وکیل کیساتھ فیملی کورٹ پیش ہوا ، 100سالہ شخص کا کہنا تھا کہ میری سابقہ اہلیہ جہیز میں ایک پیالہ تک نہیں لائی جبکہ میرے والد نے بارتیوں کو کھانا کھلایا اور تاج کو کپڑے دیئے تھے ۔ جہیز کی فہرست میں ایسی چیزیں لکھی گئیں ہیں جن کا اس زمانہ میں وجود تک نہیں تھا جبکہ ایک عدد گیس ہیٹر بھی لکھا گیا ہے جبکہ پتوکی میں گیس نہیں ہے ۔ تاج بی بی کا دائر کردہ دعویٰ جھوٹا ہے ۔ اسماعیل نے 85سالہ یحی نامی گواہ بھی پیش کیا ۔ گواہ کا کہنا تھا کہ اسماعیل اور تاج بی بی کا نکاح میری موجودگی میں ہوا تھا ، خاتون اپنے ساتھ کوئی جہیز نہیں لائی تھی ۔ 100سالہ اسماعیل کے وکیل کا کہنا تھا کہ خاتون نے ایسی چیزوں کی ڈیمانڈ کی ہے جو 35سال قبل پتوکی میں تھیں ہی نہیں ۔ جبکہ درخواست کو خارج کرنے کی بھی درخواست کی ۔