اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مجھے ایسا لگتا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات میں بہت زیادہ قربت آئے گی ، پاکستان میں ملائیشیا کے مہاتیر محمد ، ترک صدر رجب طیب اردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا آنا اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کی دنیا میں اہمیت تسلیم کر لی گئی ، وہ نئے دور میں داخل ہو رہا ہے ، عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہو گئی ہے ۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا افغانستان میں پاکستان کے بغیر کچھ نہیں ہو سکتا ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کشمیر کے معاملے میں جتنی حمایت کر سکتے تھے ، کی ۔ انہوں نے کہا ہے چاہے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک ناراض ہو جائیں لیکن پاکستان کی اہمیت اب کم نہیں ہو سکتی، ہمیں اب اندرونی خلفشار کو ٹھیک کرنا ہے ، سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا ہے تو پہلے حکومت اپنے رویہ میں تبدیلی لائے ۔