پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شوہر کو راہ راست پرلانے کیلئےتعویز لینے آنے والی خاتون خود اجتماعی زیادتی‎ کا نشانہ بن گئی ‎

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)شوہر کے لیے تعویز لینے آنے والی کراچی کی خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد سڑک کنارے پھینک دیا گیا۔کراچی کی رہائشی مریم شوہر کو راہ راست پر لانے کے لیے پنجاب تعویذ لینے آئی لیکن خود اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی۔

ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر اسے حالت غیر ہونے پر نشہ آور انجکشن لگا کر جوہر ٹاؤن کے علاقے میں پھینک دیا۔خاتون کو سڑک کنارے نیم بے ہوشی کی حالت میں پڑا دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے خاتون کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام مریم ہے اور وہ کراچی کی رہائشی ہے، وہ شوہر کو راہ راست پر لانے کے لیے تعویز کروانے کراچی سے چیچہ وطنی پہنچی جہاں ساجد نامی شخص اسے ایک ڈیرے پر لے گیا۔ڈیرے پر 6 افراد نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اوربعد میں ملزمان نشے کا انجکشن لگا کر لاہور لے آئے اور یہاں بھی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اور جب حالت زیادہ خراب ہوئی تو جے ون مارکیٹ جوہر ٹاون میں پھینک گئے۔پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…