مفخرعدیل اورکیمیکل کا ڈرم ! ایس ایس پی کی پراسرار گمشدگی کے کیس کی تفتیش میں نیا موڑ آگیا

17  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایس ایس پی مفخر عدیل اورسابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شہباز احمد تتلہ کے مشترکہ قریبی دوست اسد بھٹی نے پولیس کو دوران تفتیش کئی اہم سنسنی خیز انکشافات کر دیے جس کے بعد تفتیش کا رخ تبدیل کر دیا گیا ۔

برآمد ہونے والے کیمیکل ڈرم سے جو واردات کی گئی اس کے متعلق اب پولیس تفتیش آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے۔کیمیکل ڈرم سے کیا کام کیا گیا اس سے افسران کو آگاہ کر دیا گیا ، پولیس نے اس کیس میں کئی فارم ہائوسز اور پارٹیاں کرنیوالوں کو بھی حراست میں لے رکھا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کیس میں جو بھی واردات رونما ہوئی ہے وہ فیصل ٹائون والے کرائے کے مکان میں ہوئی لیکن پولیس نے حراست میں ایسے افراد کو بھی لے رکھا ہےجن کا صرف ایس ایس پی مفخر عدیل اور شہباز تتلہ سمیت ان کے دیگر دوستوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ تھا اور بعض کو دونوں افراد سے ملے کافی عرصہ ہو چکا ہے لیکن پولیس ان کو حراست میں لئے ہوئے ہے، ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسران نے ایس ایس پی مفخر عدیل کیخلاف ایک نوٹ بھی درج کیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد بھٹی نے دوران تفتیش فیصل ٹائون والے گھر میں ہونیوالی پارٹی کے متعلق تمام حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ جو بھی واردات رونما ہوئی ہے اس میں وہ بے قصور ہے جو کچھ ہوا اس کے ذمے دار ایس ایس پی مفخر عدیل ہے۔جلد اہم رپورٹ آئی جی پنجاب اور دیگر اعلیٰ حکام کو بھجوا دی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…