بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نعیم الحق ہمیشہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ رہے،سیاست اپنی جگہ لیکن اخلاق کا تقاضا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں ساتھ دیا جائے،جنازے کے موقع پر شہبازشریف کا خصوصی پیغام

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی امور اور تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کراچی میں سپرد خاک کیا گیا۔نعیم الحق کی نماز جنازہ مسجد عائشہ ڈیفنس میں بعد نماز عصر ادا کی گئی، جس میں وفاقی وزرا، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، گورنر سندھ عمران اسماعیل، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،وفاقی وزیرداخلہ اعجازشاہ، عامرلیاقت حسین،

مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل، رانا مشہود، ایم کیوایم کے وسیم اختر،خواجہ اظہار، محفوظ یار خان پاک سر زمین پارٹی کے رہنماوں ڈاکٹر صغیر احمد،وسیم آفتاب،سلیم تاجک اور سیف یار خان، ڈاکٹر فاروق ستار، آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام، کمشنر کراچی افتخارشلوانی،پیپلزپارٹی کے شہزاد میمن کے علاوہ تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،پارٹی عہدیداروں تحریک انصاف کے کارکنان سمیت نعیم الحق کے عزیزو اقارب اوردوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کی کراچی میں رہائش گاہ پر مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر مفتاح اسماعیل اور رانا مشہود نے اہل خانہ سے تعذیت کی اور شہباز شریف کی جانب سے بھی اظہار افسوس کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی طور پر نعیم الحق کے اہل خانہ سے ملاقت کی ہے انہوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن اخلاق کا تقاضا ہے کہ دکھ کی گھڑی میں ساتھ دیا جائے اس لیے اپنا قومی اور مذہبی فریضہ ادا کرنے یہاں آئے ہیں مسلم لیگ ن نے ہمیشہ اخلاقی اقدار کو مضبوط بنانے کی بات کی ہے۔ نعیم الحق کی رہائش گاہ آمد اور ان کے اہل خانہ سے تعذیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ نعیم الحق کارکنوں کے دل میں بستے تھے، آج پاکستان تحریک انصاف کا سب سے بڑا نقصان ہوا ہے۔نعیم الحق ہمیشہ مشکل وقت میں عمران خان کے ساتھ رہے نعیم الحق نے کینسر جیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

نعیم الحق نے تیئس سال پارٹی کے لیے جدوجہد کی، انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام ورکر نعیم الحق جیسا جذبہ لے کر عمران خان کے ساتھ چلیں گے۔وفاقی وزیر داخلہ ریٹائیرڈ بریگیڈئیر اعجاز شاہ نے بھی تدفین سے قبل نعیم الحق کے اہل خانہ سے تعذیت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے بانی رکن تھے۔دو سال کا عرصے سے بہادری سے بیماری سے لڑ رہے تھے۔بیماری کے دوران الیکشن آئے حکومت سازی کا عمل تھا اور معاملے پر پیش پیش تھے، ان کی خدمات اور جذبہ قابل تعریف ہے۔ نعیم الحق کا خلا ہمیشہ رہے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…