ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ایک اور حوا کی ننھی 8 سالہ بیٹی ہوس کا نشانہ بن گئی، درندگی کا افسوسناک واقعہ

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورکزئی(آن لائن)ہنگو میں ایک حوا کی بیٹی ہوس کا نشانہ بن گئی 8سالہ بچی   کی مبینہ طور پر زیادتی کے بعد فائرنگ اور گلہ گھونٹنے سے قتل شدہ لاش برآمد ورثاء نے دوآبہ جی ٹی روڈ احتجاجا روڈ بند کر دیا بچی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے اور سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ ڈی پی او ہنگو شاہد احمد خان مزاکرات کیلئے دوآبہ پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او دوآبہ مجاہد حسین نے

تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل ٹل کے علاقہ سروخیل میں گزشتہ روز علی الصبح 6بجے 8سالہ بچی مدیحہ بی بی کی قتل شدہ لاش جنگل سے برآمد ہوئی جس کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے شہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ہے ڈسٹرکٹ شہید فرید خان ہسپتال ہنگو میں اپنے پوتی کو پوسٹمارٹم کیلئے لائے گئے مقتولہ کے نانا عمر واحد نے بتایا کہ میری پوتھی ہفتے کی شام سے گھر سے نکل کر لاپتہ ہوگئی تھی ساری رات تلاش کے بعد ان کی قتل شدہ لاش سروخیل جنگل سے اتوار کے روز صبح 6بجے برآمد ہوئی جس کو بیدردی سے قتل کیا گیا تھا انہوں نے کہا کہ ہماری کسی کے ساتھ بھی کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ آئی جی خیبر پختونخواہ ڈی آئی جی کوہاٹ اور ڈی پی او ہنگو سے بچی کے قاتلوں کی جلد از جلد گرفتاری اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو میں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر اسرار حسین نے بتایا کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کا گلہ دبا کر اور پیچھے سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے اور ان کے پیٹ پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں انہوں نے کہا کہ ابتدائی علامات سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اور اس کے بعد بچی کو قتل کیا گیا ہے تاہم بچی کی لاش ساری رات جنگل میں پڑا ہونے سے

سخت اور پرانی ہوگئی ہے صحیح نشاندہی میں مشکل پیش آسکتی ہے تاہم بچی میں زخم موجود ہیں ہم نے نمونے لیکر لیبارٹری بھیج دئیے ہیں چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر فائنل رپورٹ آجائے گی مقتول بچی کے ورثاء اور علاقہ کے عوام نے دوآبہ بازار میں مین جی ٹی روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کر دیا مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر بچی کے

نامعلوم قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک نہیں پہنچایا گیا تو ہم احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہد احمد خان نے ڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ بخاری کے ہمراہ دوآبہ اور جائے وقوعہ کا دورہ کیا مقتول بچی کے رشتے داروں اور علاقہ عوام کو یقین دلایا کہ مقتول بچی کے قاتلوں کو بہت جلد بے نقاب اور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ڈی پی او کی یقین دہانی پر

مظاہرین نے روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا ڈی پی او ہنگو شاہد احمد خان نے بتایا کہ باقاعدہ طور پر تھانہ دوآبہ میں واقعے کا ایف آئی آر درج کیا گیا ہے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے اور تحقیقات کیلئے ایس پی انوسٹی گیشن زین خان جدون کی قیادت میں 9افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا گیا ہے جوکہ علاقے میں ملزمان کی تلاش میں چھاپہ مار کاروائیوں کے ساتھ ساتھ تحقیقات بھی کرے گی ڈی پی او نے کہا کہ ہم تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک بچی کے قتل میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…