جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

مہنگائی، گیس و بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ن لیگ میدان میں آ گئی، دھماکہ خیز اعلان کر دیا

datetime 16  فروری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کا گیس وبجلی کی قیمتوں میں اضافے، امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورت حال، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی ناقص پالیسیوں کے سبب معیشت کی تباہ حالی پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے سالار و صدر سید شاہ محمد شاہ کی زیر صدرارت اتوار کو سندھ مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں صوبائی و ضلعی عہدیداران کا اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معیشت کی تباہ حالی سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی،علی اکبر گجر، چوہدری طارق، ملک ریاض، ملک تاج، ناصر الدین محمود، رحیم اعوان، خالد شیخ، راجہ سعید، راجہ انصاری، سعیداللہ آفرید، رانا محمد وارث، ایاز آفریدی، مہناز اختر، ڈاکٹر مہر، پروین بشیر، شہباز شیخ،عبد الحمید بٹ سیکریٹری اطلاعات غربی، صوبائی نائب صدر محمد اعظم خان لوہانی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں طے پایا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث معیشت کی تباہ حالی، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی اور ان عوامی ایشوز پر بھرپور احتجاج کیا جائے۔ اس سلسلے میں 22فروری بروز ہفتہ کو کراچی پریس کلب پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں پورے کراچی سے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ورہنما شرکت کریں گے جبکہ اسی طرح کے مظاہرے سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی مختلف شیڈول کے مطابق کیے جائیں گے۔ اجلاس میں موجود عہدیداران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کے لئے عوامی اور کارکنان کو منظم کریں اور بھرپور انداز میں احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…