جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

بس ڈرائیور نے 100 روپے کا ٹوکن بچانے کی خاطر 8 سالہ بچہ مار دیا، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 16  فروری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود لاسی خدابخش گوٹھ کے عوام ٹریفک حادثے میں 8سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر مشتعل،بچے کی لاش رکھ کر احتجاج،مشتعل مظاہرین نے مذکورہ روڈ کو ٹریفک کے لئے بندکرنے اور تیزرفتاربس کے ڈرائیور کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کردیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاک مسلم الائنس کے ذمہ داران محمدناصر، کمال شیدی، اسماعیل، چچااسحاق، مقامی صحافی صفدرعلی ابڑو، وڈیرہ خدابخش، جماعت اسلامی کے نعمان جدون، عثمان خان اور دیگر سماجی رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ، وزیرٹرانسپورٹ اور دیگر متعلقہ حکام سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ مذکورہ غیر قانونی روٹ کو فوری بندکیاجائے اور متوفی کمسن ایان کے لواحقین کو انصاف فراہم کیاجائے۔ان کا کہناتھاکہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے،اس سے قبل بھی اس گلی میں چارسے پانچ ایسے ہی حادثے پیش آچکے ہیں، جن میں متعددقیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، لیکن ٹرانسپورٹ مافیانے اپنے اثرورسوخ سے معاملات رفع دفع کرادئیے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس کے پس پشت جو مافیاہے اسے بھی بے نقاب کیاجائے۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمامحمدمیزان کا کہناہے کہ اگر اس غیر قانونی روٹ کو فوری بند نہ کیاگیاتو اس طرح کے واقعات کی روک تھام ناممکن ہوجائے گی۔انہوں نے بتایاکہ گلی نمبر پانچ میں تین سے چاراسکول،اقراء اور مدارس قائم ہیں جن میں سینکڑوں بچے زیرتعلیم ہیں جن کی آمدورفت کے ساتھ ساتھ گھریلوخریداری کے لئے خواتین اور اہلیان علاقہ کی بڑی تعداداس گلی سے گزرتے ہیں،متعلقہ حکام اس صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے مذکورہ روٹ کو فی الفوربندکریں اور حادثات کے زمہ داران کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…