ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پانی ہتھیار نہیں، امن کا ضامن ہونا چاہیے، کشمیر بارے بھی اہم پیغام، اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے دبے لفظوں میں انڈیا کو وارننگ دے دی

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گونتریس نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں 2030 کو. مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے،اس میں عالمی بنک ضامن ہے،پانی کو ایک ہتھیار نہیں،امن کا ضامن ہونا چاہیے۔ اتوار کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گونتریس نے اسلام آباد میں پلاسٹک بیگ پر پابندی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ

ہمیں 2030 کو. مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی خطاب میں موسمیاتی تبدیلیوں کو اجاگر کرنے پر تہنیت پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک آبی معاہدہ موجود ہے،اس میں عالمی بنک ضامن ہے،ہما را بھی ایک ایسا ہی معاہدہ اسپین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی کو ایک ہتھیار نہیں بلکہ امن کا ضامن ہونا چاہیے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغان مہاجرین کے لیے پاکستانی اقدامات کو قابل تعریف قرار دے دیا۔ اتوار کو پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے مہاجرین سے ملاقات کی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر 45 لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی، ان کی میزبانی کیلئے بہترین انتظامات کیے، افغان پناہ گزینوں کی میزبانی پر پاکستان کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 27 لاکھ افغان پناہ گزیں قیام پذیر ہیں، پاکستان کی اس فراخ دلی کو سراہنے کیلئے دورہ کر رہا ہوں۔ادھر افغان مہاجرین کے وفد نے بھی مہاجرین کے لیے پاکستان کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان عظیم قوم ہے جس نے ہماری میزبانی کی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے۔تقریب سے خطاب کرتیہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا ہرصورت احترام کیا جانا چاہیے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا احترام کیا جانا چاہیے، انسانی حقوق کمشنر کی دو رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…