بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

ایف آئی اے طورخم سرحد کے کسٹمز سکینڈل کی تحقیقات کریگی،ایف آئی آر میں نامزد 335 میں سے کتنی گاڑیوں کے ٹیکس ادا کر دئیے گئے؟اہم انکشاف سامنے آگیا

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)ایف آئی اے نے پاک افغان سرحد کے طورخم کسٹمز اسٹیشن پر عملے کی ملی بھگت سے منظر عام پر آنے والے لاکھوں ڈالر اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ایف آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے میڈیا کو اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایف آئی نے مذکورہ اسکینڈل کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں،معاملے کی حساسیت کی وجہ سے سینئر عہدیدار نے

مزید تفصیل بتانے سے معذرت کی۔ایف آئی اے کے علاوہ ایف بی آر نے بھی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہے جو طورخم کسٹمز اسٹیشن پر بغیر ڈیوٹی ادائیگی کے گزرنے والی اور ایف آئی آر میں نامزد گاڑیوں کی پڑتال کرے گی،اس کیلیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے اور اسے 14 دن کے اندر معاملے کی چھان بین کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کسٹمز عہدیدار نے بتایا کہ تحقیقات کے آغاز پر انکشاف ہو اہے کہ ایف آئی آر میں نامزد 335 گاڑیوں میں سے 300 گاڑیاں تمام ٹیکس اور ڈیوٹیاں ادا کر رہی تھیں،عہدیدار کے مطابق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کا کھوج لگانے کیلیے مکمل تحقیقات کی ضرورت ہے کیوں کہ عملہ ملوث نہیں تو پھر لاکھوں ڈالر کہاں خورد برد ہوئے۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…