منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نوازشریف ہی پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے،ن لیگی کارکنوں کوخوشخبری سنا دی گئی

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتوکی (این این آئی )سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی سرکار کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں مہنگائی اور بروز گاری میں اضافہ ہوا ہے ،تبدیلی سرکار ایک زرعی ملک کو تباہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،نوازشریف نے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کیا تھا،موجودہ حکومت نے اسے آزاد کرکے آدم خور دیو میں بدل دیا، نواز شریف دور حکومت میں

اتنی مہنگائی اور بیروز گاری نہیں تھی جتنی آج ہے ملک میں آٹے اور چینی کا بحران پیدا ہوا جس کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، آنے والا دور حکومت مسلم لیگ ن کا ہے، انشاء اللہمیاں نواز شریف ہی ملک پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے اور شریف برادران ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں، پی ٹی آئی نے جتنے بھی الیکشن سے پہلے وعدے کئے ایک بھی غریب عوام کے ساتھ پورا نہیں کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئر مین ضلع کونسل قصور و سینئر رہنما مسلم لیگ ن رانا سکندر حیات خان سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ اس مہنگائی کے دور میں غریب عوام بجلی، گیس کے بل دیں تو بچوں کی فیس رہ جاتی ہے، غریب، بیروزگار خود کشی کررہے ہیں، موجودہ حکومت نے سفید پوش طبقات کا عزت سے رہنا ناممکن بنادیاگیا ہے‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…