بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

روسی فوجی افسرکا ٹینکوں کی گھن گرج میں محبوبہ کو شادی کا پیغام

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روس کے ایک فوجی افسر اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دینے کے لیے ایک ایسا طریقہ اختیار کیا جسے دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔روسی فوجی افسر نے اپنی محبوبہ کو شادی کا پیغام دینے اور اس کے ساتھ اظہار محبت کے اعلان کے لیے ایک برفانی علاقے کا انتخاب کیا جہاں وہ ٹینکوں کی گھن گرج میں جا پہنچا۔ اس نے ٹینکوں کو اس طرح کھڑا کیا کہ ان سب نے مل کر دل کی تصویر بنا لی۔

اس کے درمیان کھڑے ہو کر روسی فوجی نے اپنی محبوبہ کو پھول پیش کیے اور شادی کے لیے پروپوز کیا۔روسی وزارت دفاع کی طرف سے ٹی وی چینلوںکو جاری ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹی ۔72۔ بی 3 ماڈل کے 16 ٹینک ماسکو کے قریب الابینو فوجی اڈے پر جمع ہوئے۔ اس کے بعد جو کچھ دیکھا گیا وہ حیران کن تھا۔اس موقعے پر ڈینس کازانٹریو نے اپنی محبوبہ الیکذنڈرا کوبیٹووا کو ٹینکوں کے بیچ پہنچایا اور اس کی آنکھوں میں پٹی باندھی گئی تھی۔ اسے ٹینکوں کے جھرمٹ کے بیچ لا کھڑا کیا گیا۔ اس کی آنکھوں سے پٹی ہٹائی گئی تو وہ ہکا بکا رہ گئی۔ یہ مناظر زفیزڈا ٹی وی چینل پر نشر کیے گئے۔ الیکذنڈرا کو ٹینکوںکے بیچ لانے کے بعد اس کی آنکھوں سے پٹی ہٹائی گئی تو فوجی افسر نے اس کے سامنے جھک کر اس کا ہاتھ تھاما اور سرخ پھول پیش کیے۔اس کے بعد روسی فوجی افسر دوسرے فوجیوں سے مخاطب ہوئے اور کہا کہ ہم ایک عرصے سے ایک ساتھ ہیں۔ ہم نے بہت سی مشکلات برداشت کی ہیں اور ہم نے ایک بڑی مسافت طے کی ہے۔ ہمارے درمیان فاصلے مٹ گئے ہیں اور میں آج اپنی محبوبہ کو شادی کے لیے پروپوز کر رہا ہوں۔ اس پر اس کی محبوبہ نے ہاں میں سر ہلایا۔ اس کے بعد منگنی کی انگوٹھی پہنی۔ فوجی چینل سے بات کرتے ہوئے اس نے کہا کہ میں نہیں جانتی کہ اب تک کیا کچھ ہوا ہے مگر میرے لیے یہ سب کچھ غیر متوقع ہے۔ ٹی وی چینل کے نامہ نگار کے مطابق آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی فوجی افسر نے اپنی محبوبہ کو شادی کے لیے اس طرح پروپوز کیا ہو۔‎

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…