کوئٹہ(آن لائن) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں وزیراعظم کی جانب سے مولانا فضل الرحمان پر آ رٹیکل 6 لگانے کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلط شدہ وزیراعظم کو سیاسی سمجھ بوجھ سے دور دور کا واسطہ نہیں۔سیاسی انتقام اور یو ٹرن کی پالیسی نے انتشار کی کیفیت پیدا کردی ہے۔جو ملک کی معیشت پر براراست اثر انداز ہو رہی ہے۔آئین کو روندنے والے جنرل مشرف کو اعلیٰ عدلیہ نے غدار قرار دیتے ہوئے سزا سنائی لیکن مسلط شدہ وزیراعظم اور اسکی حکومت غداری کے مرتکب جنرل مشرف
کو تحفظ دینے میں مصروف عمل ہے۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کی یادداشت کمزور ہے یا ہے نہیں۔جب وہ خود ڈی چوک پر دھرنا میں تھے تو آ ہے روز قانون شکنی کرتے رہے۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور لاک ڈوان کو کیا قانون دوست اقدام کہا جائے۔بیان میں کہا گیا کہ سلیکٹڈ حکومت اپنی ناقص کارکردگی کے بدولت خود کردہ حواس باختگی کا شکار ہے۔عوام پر مہنگائی کا عذاب ڈھانے والے سیاسی انتقام کی آ ڑ لینے کی کوشش میں ہے۔جو شدید طور ناقابل قبول کے ساتھ قابل مذمت ہے۔