ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کو بھی سائبر کرائم پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے کی ضرورت ہے، سخت ترین قوانین بنانے ہونگے،چیف جسٹس آف پاکستان کا خاص پیغام

datetime 16  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ حکومت کو بھی سائبر کرائم پر سنجیدگی کے ساتھ توجہ دینے کی ضرورت ہے، حکومت کو سخت ترین سائبر قوانین بنانے ہوں گے۔ چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے زیر اہتمام سائبر کرائم سے متعلق سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ سائبر جرائم کیا ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام تاثر ہے کہ کمپیوٹر یا موبائل پر فیس بک اور واٹس ایپ پر سائبر جرائم ہوتے ہیں، دنیا میں سائبر جرائم اور قوانین کے حوالے سے

بہت کام ہو رہا ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت کو بھی سنجیدگی کے ساتھ اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے. پاکستان میں متعلقہ ادارے اس کو صرف ایک عام شکایت کی طرح سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سائبر کرائمز کو عام جرم سے ہٹ کر سمجھنا چاہیے، اس پر بھرپور توجہ دینی ہوگی اور متاثرین کو جلد از جلد ریلیف مہیا کرنا ہوگا۔موبائل فون اور کمپیوٹر کو مثبت اور منفی استعمال کرنے والے دونوں طرح کے افراد کی کونسلنگ کی ضرورت ہے، حکومت کو سخت ترین سائبر قوانین بنانے ہو ں گے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…