بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

نامعلوم شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں متعدد قبروں کو اُکھاڑ دیا، قبروں کی بے حرمتی کا انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تتہ پانی(آن لائن) تتہ پانی کے نواحی علاقے تاہی پونچھ کے قدیمی قبرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں متعدد قبروں کو اُکھاڑ دیااوران قبروں کی بے حرمتی کی، اہل علاقہ میں شدید تشویش اور غم وغصہ،مختلف چہ مگوئیاں، اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ آئی،

مقامی لوگوں سے معلومات لیں اور مزید تفتیش شروع کردی،تفصیلات کے مطابق تتہ پانی کے نواحی علاقے تاہی پونچھ میں دریائے پونچھ کے کنارے موجود قدیمی قبرستان میں گزشتہ شب نامعلوم شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں متعدد قبروں کو اُکھاڑ دیااور ان قبروں کی بے حرمتی کی گئی،اس واقعہ کے بعد اہل علاقہ میں شدید تشویش اور غم وغصہ پایا جاتاہے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی چوکی آفیسر پویس چوکی سہڑہ ملک محمد اشفاق ہمراہ نفری موقع پر پہنچے اور انہوں نے مقامی لوگوں سے معلومات لیں اور مزید تفتیش شروع کردی ہے،مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ قبرستان میں مدفون افراد کے بارے میں اپنے بزرگوں سے سنتے رہے کہ وہ یہاں کے باسی نہیں تھے بلکہ دوسرے علاقوں سے تجارت کی غرض سے آئے تھے،کسی وبائی مرض کا شکارہوکر انتقال کر گئے تھے اور یہاں اکھٹے دفن کردئیے گئے تھے، شاہد شرپسندوں نے اس شک کی بناء پر یہ قبریں کھودی ہیں کہ یہاں انکی نایاب وقیمتی چیزیں دفن ہیں، مختلف چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اس گھناونے فعل میں ملوث افراد کا سراغ لگایا جائے اور ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…