جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ہم ایک دیرینہ ساتھی اور مخلص دوست سے محروم ہو گئے،عثمان بزدار و اسد قیصر نے بھی خصوصی پیغام جاری کر دیا

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ نعیم الحق پارٹی کے قیمتی اثاثہ اور دیرینہ سیاسی رہنما تھے، ان کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق ایک مخلص اور اصول پسند سیاسی رہنما تھے، نعیم الحق نے وزیر اعظم عمران خان کی سیاسی جدوجہد میں بنیاد کردار ادا کیا تھا، ملک ایک عظیم سیاسی اور سماجی رہمنا سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا پر نہیں ہو سکے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نعیم الحق عمران خان کے سچے دوست اور پاکستان تحریک انصاف کو بنانے میں ان کا کلیدی کردار تھا،ہم ایک دیرینہ ساتھی اور مخلص دوست سے محروم ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس مشکل گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کا مرحوم کے روح کے ایصال ثواب اور پسماندگان کو اس نا قابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاکی۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیر اعظم کے معاون خصوصی و تحریک انصاف کے سینئر رہنمانعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے تحریک انصاف کیلئے نعیم الحق کی بے مثال خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے-پارٹی ایک مخلص اور دیرینہ ساتھی سے محروم ہو گئی ہے -انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے بیماری کا بہادری سے مقابلہ کیا-نعیم الحق کی پارٹی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…