بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

نعیم الحق کی نماز جنازہ کس وقت ادا کی جائے گی؟ اہم رہنماؤں کے خصوصی پیغامات بھی سامنے آ گئے

datetime 15  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔نعیم الحق کے اہلخانہ نے ان کی وفات کی تصدیق کر دی۔ نعیم الحق کافی عرصے سے علیل تھے اور کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، انہیں کینسر کا مرض لاحق تھا۔پی ٹی آئی سندھ کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا کہ نعیم الحق کی نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز عصر، مسجد عائشہ خیابان اتحاد میں ادا کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے بانی رہنما کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیرینہ دوست نعیم الحق کے انتقال پر غمزدہ ہوں، وہ تحریک انصاف کے 10 بانی اراکین میں سے تھے اور 23 سال کی جدوجہد میں میرے ساتھ کھڑے رہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا کہ نعیم الحق نے تحریک انصاف کی کامیابی کے لیے انتھک محنت کی اور پارٹی کے منشور اور وژن کے لیے کام کیا۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے بھی بہت کام کیا۔پی ٹی آئی رہنما اور وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نعیم الحق نے شیر کی طرح بہادری سے کینسر کا مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق اچھے دوست اور ساتھی تھے جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔گورنر سندھ عمران اسمٰعیل نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما نعیم الحق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نعیم الحق وزیر اعظم عمران خان کے دلیر ساتھی تھے۔انہوں نے کہا کہ میرا ان سے 28 سال کا ساتھ تھا، اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نعیم الحق کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج تحریک کے ایک انتہیائی قابل اعتماد ساتھی اور دیرینہ دوست سے محروم ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کی تحریک انصاف کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

شیخ رشیدنے کہا کہ نعیم الحق نے بہت بہادری سے مہلک بیماری کا سامنا کیا، ان کی رحلت میرے لئے ذاتی صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گڑھی میں نعیم الحق کے خاندان کے ساتھ ہوں، اللہ نعیم الحق کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ نعیم الحق کے انتقال کا سن کر شدید دکھ ہوا،نعیم الحق کی پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات تادیر یاد رکھی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ نعیم الحق عمران خان کے قریبی اور مخلص ساتھی تھے،پارٹی ایک مخلص ساتھی اور قائد سے محروم ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ نعیم الحق تحریک انصاف کے بانی ارکان میں شامل تھے، وہ پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات کی ذمہ داریاں بھی انجام دے چکے تھے۔نعیم الحق، وزیر اعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیے جاتے تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ کے اوائل میں کراچی کے دورے کے دوران نعیم الحق کی عیادت بھی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…