رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک نے پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کرلی

15  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)رومانیہ میں تیارکردہ 2300 ٹن وزنی بحری جہاز پی این ایس یرموک نے پاک بحریہ میں شمولیت اختیار کرلی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس یرموک کی کمشننگ تقریب رومانیہ میں منعقد ہوئی۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ۔ ترجمان کے مطابق پی این ایس یرموک جدید آلات اور ٹیکنالوجی س

ے لیس ہے جو مختلف اقسام کے میری ٹائم آپریشنز سرانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ اس طرز کا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک رواں سال کے وسط تک پاک بحریہ میں شامل ہوگا۔ ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق وائس چیف آف نیول اسٹاف نے کہاکہ پاکستانی بحری بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے سمندری امور کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ مہمان خصوصی نے ریکارڈ مدت میں اس جہاز کی تیاری پر ڈامن شپ یارڈ کے تعاون اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ ترجمان پاک بحریہ  کے مطابق تقریب میں پاکستانی حکام کے علاوہ رومانین بحریہ کے اعلی افسران، دوست ممالک کے سفارتکاروں اور ڈامن شپ یارڈ کی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ ‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…