اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ ایوان صدر میں نماز جمعہ ادا کی اس موقع پر دلچسپ تبصرے دیکھنے میں سامنے آئے۔ترک صدر کی ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں نماز جمعہ کی امامت کی دعوت دے رہے ہیں۔جب کہ امام صاحب نے بھی ترک صدر
سے کہا کہ آپ کا امامت کرنا دنیا آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہو گا۔تاہم ترک صدر نے نہایت عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امام صاحب سے امامت کرنے کا کہا۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلی صف میں ترک صدر طیب اردوان ان کے برابر میں صدر عارف علوی اور پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نماز ادا کر رہے ہیں۔
آج ایوان صدر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے موقع پر دلچسپ مناظر
صدر رجب طیب ایردوان کو پاکستان کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نماز کی امامت کی دعوت دی جبکہ امام صاحب نے کہا کہ آپ کا امامت کرنا دنیا و آخرت میں ہمارے لیے باعث سعادت ہوگا۔ pic.twitter.com/y7YYaFj37d— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) February 14, 2020