اسلام آباد(آن لائن)وزارت خرانہ اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذکرات اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔مذاکرات کے اختتام پر جاری اعلامیے کے مطابق معاشی اصلاحات میں بہتری آئی ہے،دسمبر تک تمام اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں،اصلاحاتی پر وگرام پر تیز ی سے کا م ہورہاہے،تمام پیش رفت آئی ایم ایف بورڈ کے فیصلے میں مدد گار ثابت ہوگا،معاشی سرگرمیاں بہتری کی جانب گامزن ہیں،
جاری کھاتوں کے خسارے میں نمایاں کمی آئی ہے،روپے کی قدر میں کمی کے بعد مہنگائی کی شرح میں کمی آنی چاہیئے،رسد پر مسائل عارضی ہیں،ترقیاتی،سماجی اخراجات میں اضافہ ہواہے۔رواں سال کے پہلے 6ماہ میں مالیاتی کارکردگی مستحکم رہی،مقامی ٹیکس وصولی میں اضافے سے پرائمری سرپلس حاصل ہوا،پہلے چھ ماہ میں پرائمری سرپلس جی ڈی پی صفر اعشاریہ 7فیصدرہا۔