ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

سٹے آرڈر ختم ہوتے ہی اسحاق ڈار کے گھر کا کیا کیا جائے گا ؟ پنجاب حکومت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 14  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کی ملکیت سے بے دخل نہیں کیا،ہماری حکومت نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کے سامنے سرتسلیم خم کیا ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر سرکاری دفتر بنانے کی بجائے غرباء کیلئے وقف کیا،سٹے ختم ہونے کے بعد رہائش گاہ کو آئین و قانون کے مطابق

پھر پناہ گاہ میں بدل دیں گے۔وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے اسحاق ڈار کی رہائش گاہ کے سامنے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اسحاق ڈار نے 130ارب روپے کی کرپشن کی، آل شریف کے فرنٹ مین کا کردار ادا کیا۔عدالت نے وقتی طور پر سٹے دیا ہے، سٹے کے باعث پناہ گاہ سامنے پارک میں منتقل کی ہے۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ اسحاق ڈار کی آل شریف کیلئے خدمات کی وجہ سے شہبازشریف پنجاب حکومت پر تنقید کر رہے ہیں۔زرداری، مولانا فضل الرحمن، شریف برادران سب کو غریبوں کیلئے پناہ گاہ بنانے پر پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔آل شریف کو مستقبل میں جاتی عمرہ میں بھی پناہ گاہ بنتی نظر آ رہی ہے۔زرداری صاحب کو اسلام آباد کے زرداری ہائوس کی فکر پڑ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار غریبوں سے محبت کی بناء پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ اسحاق ڈار کی اہلیہ نے جھوٹ بولا کہ رہائش گاہ ان کے نام ہے۔یہ پناہ گاہ تمام مستحق اور نادار افراد کیلئے قائم کی گئی ہے، علاقے کی قید نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آٹے اور چینی کے بحران کے پیچھے اپوزیشن کی سازش اور پلاننگ ہے۔سندھ کے گوداموں سے 80فیصد گندم چوری کی گئی جس سے آٹے کا بحران پیدا ہوا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ صرف 12فیصد شوگر ملیں پی ٹی آئی کے لوگوں کی ہیں۔72فیصد شوگرملوں کے مالکان اپویشن کے لوگ ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب نے کہاکہ پنجاب میں آٹے کا کسی قسم کا بحران نہیں۔عمران خان کے وژن کی بدولت پاکستان میں عالمی کھیلوں کے مقابلے شروع ہوئے۔پارک میں پناہ گاہ کے قیام کے بارے میں عدالت کے کسی بھی فیصلے پر عمل درآمد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…